اسلام آباد(آن لائن)امریکہ کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی اسلام آباد میں نجی ہوٹل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے ۔برطانوی فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی جانب سے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں برطانوی شہری اس عرصے کے دوران
میریٹ ہوٹل جانے سے گریز کرنا چاہیے۔اسلام آباد کو تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے، اسلام آباد میں برطانوی شہریوں کو اضافی چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں برطانوی شہریوں کو زیادہ خطرناک گنجان آباد اور غیر محفوظ علاقوں میں کم سے کم موجودگی کا مشورہ دیتے ہیںبرطانوی شہری صوبہ بلوچستان، بلوچستان کے جنوبی ساحل کو چھوڑ کر سفر کریں ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں بوجر، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع،خیبرپختونخوا کے چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، بونیر اور لوئر دیر کے اضلاع۔پشاور شہر اور ضلع مردان کے سفر سے احتیاط برتیں مردان رنگ روڈ کے شمال سے ضلع چترال کے کنارے تک صرف N45 روڈ پر سفر کریں۔مانسہرہ رنگ روڈ اور N15/N35 چلاس انٹرچینج کے درمیان N35 (یا شاہراہ قراقرم)، لائن آف کنٹرول کے 10 میل کے اندر سفر سے گریز کریں ۔دریں اثناء پاکستان کے سیکورٹی حالات پر آسڑیلوی ہائی کمیشن نے بھی سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کر دی ہے ایڈوائزری میں کہا کہ آسٹریلوی حکام اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب برتیں، اسلام آباد میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، آسٹریلوی ہائی کمیشن ایڈوائزری کے مطابق پچیس دسمبر کو امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔اس سے قبل امریکی حکومت اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر ممکنہ حملے کی اطلاع سے متعلق انتباہ جاری کرچکی ہے ۔