جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے، اس سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں

سعودی عرب کے سفارت خانہ نے الرٹ جاری کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ملک میں مقیم سعودی شہریوں کیلئے جاری کیے گئے الرٹ نوٹس میں سعودی سفارتخانہ نے ہدایات دی ہیں کہ پاکستان میں رہنے اور آنے والے سعودی شہری احتیاط برتیں۔سفارت خانے نے متنبہ کیا ہے کہ سعودی شہری ضرورت کے علاوہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اسلام آباد کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔سعودی سفارت خانہ کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا ہے کہ سعودی شہری ضرورت پڑنے پر اپنے سفارت خانے اور قونصلیٹ سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی تھی۔دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، شہید اہلکار عدیل حسنین کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…