شدید سردی، دھند، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

26  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا، صبح کے اوقات میں ہلکی دھند اور چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے،کشمیر میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں

کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، رشکیء، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ ا ورڈی آئی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ ترجمان کے مطابق جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد،سرگودھا میں دھند چھائی رہے گی، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، زیارت،ڑوب، تربت، گوادر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،

سکردو منفی 12۔استور منفی 8 اور ہنزہ میں منفی 7 درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولا کوٹ منفی 3،چترال،دیر،مالم جبہ میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری منفی ایک، اسلام آباد کا درجہ حرارت ایک تک گرگیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…