جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر میاں بیوی نے زہر کھا لیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنی ماں اور بیوی کے سمیت زہر کھا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ایک خاندان نے فحش فلموں کی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنی بیوی اور ماں سمیت زہر کھایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جوکہ آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بتا رہا ہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جو غیر اخلاقی فلموں میں کام کرتی ہے وہ انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے اور ان سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے۔متاثرہ شخص ویڈیو میں کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ ’رم جھم نامی فحش فلموں کی اداکارہ نے اسے پہلے بھی جیل میں بند کروایا تھا اور اب دوبارہ سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس اتنی رقم نہیں کہ اسے دیں، ہم اداکارہ کی روز روز کی دھمکیوں سے تنگ آکر زہر کھا رہے ہیں۔تاہم متاثرہ شخص کی جانب سے ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ ان سے رقم کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے جلد اس کی جڑ تک پہنچ کر مذکورہ اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…