جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چین کا پاکستان کے پاور سیکٹر کی مدد کےلیے عزم کا اعادہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر کی مدد کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا) نے پیشہ وارانہ ہیلتھ، حفاظت اور ماحولیات (HSE) میں نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی

شاندار کامیابیوں اور اسلام آباد میں دوسری سالانہایچ ایس ای ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے پاکستان میں شروع کیے گئے سی پیک کے توانائی کے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے پاور سیکٹر کی مدد کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ رونگ نے مزید کہا کہ چینی حکومت بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے گی، خاص طور پر قابل تجدید توانائی میں۔ گوادر پرو کے مطابق چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایچ ایس ای کے مسائل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں لہذا ہر لائسنس یافتہ اس شعبے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نیپرا اپنی پی ڈبلیو ایس ڈرائیو کے ذریعے حفاظتی پروٹوکول تیار کر کے اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کر کے زبردست پیش رفت کر رہا ہے جس کے نتیجے میں حادثات اور کرنٹ لگنے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈز دیئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…