اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

حکومت کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کی پیش کش

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لالئن ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کی پیش کش کی ہے۔اتوار کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے

ہماری سیاست میں گالم گلوچ کاکلچر آگیا ہے،ہمیں جیلوں میں بھی ڈالا گیا تو ہم نے شورنہیں کیا اور نہ تمیز کا دامن ہاتھ سے چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس 4 حکومتیں ہیں، حکومتیں چلاؤ اور عوام کی خدمت کریں، قومی اسمبلی میں واپس آ ئیں، وہاں آکر بات کریں اور اختلافات کریں، اب کیا سیاست سکھانا بھی ہمارا کام ہے، اسمبلی نہیں ٹوٹے گی کام کرے گی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے کا تجربہ ناکام ہوگیا جس کا خمیازہ آج پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں فیصلے کرنے کیلئے بنتی ہیں، دھرنے دینے اور نعرے لگانے سے کام نہیں ہوگا، عمران خان سازش کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں، اْن کی ساری سیاست جھوٹ اور صرف جھوٹ کے گرد گھومتی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…