اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں سے کھلاڑیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بابر اعظم

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں حالیہ تبدیلیوں سے کھلاڑیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ٹیم میں اتحاد ہے، جلد کم بیک کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں ہوئی ہیں تاہم اس کا اثر کھلاڑیوں پر نہیں پڑے گا، ہماری توجہ گراؤنڈ کے اندر ہے کہ ہم نے کیسے میچ جیتنا ہے۔

کپتان نے کہا کہ پچھلی سیریز میں چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے تھے، وہ غلطیاں ٹھیک کریں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا۔شاہد آفریدی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سلیکٹر بننے کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے مجھ سے مشورہ لیا گیا تھا، ان کا اپنا مائنڈ سٹ ہے، میں نے اپنی رائے دی تھی۔بابر اعظم نے کہا کہ جو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا، ہم وہی کریں گے، ٹیم میں اتحاد ہے۔شاہین آفریدی کی جانب سے مخصوص ٹوئٹ کے حوالے سے صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا مائنڈ سَٹ ہوتا ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، جب میچ ہارتے ہیں تو ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں، لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں کوشش کرتا ہوں کہ میں اپنے حد تک محدود رہوں۔پاک نیوزی لینڈ سیریز میں دباؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں میچ کا دباؤ نہیں لیتا، مجھے اپنے اوپر اور ٹیم پر یقین ہے، مانتاہوں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، دباؤ لینے سے ٹیم کا مورال مزید نیچے چلا جاتا ہے، لیکن امید ہے کہ ہم دوبارہ کم بیک کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ چیف سلیکٹر سے مشاورت کر کے میچ کی فائنل الیون طے کریں گے اور سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیم سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ انگلینڈ کے خلاف جو بہتر ٹیم لگی وہ کھلائی، ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی سب تبدیل کر دیتی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…