دو حہ (این این آئی)فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے عالمی کپ 2022 کے بہترین گول کا اعلان کردیا۔فیفا کے مطابق گول کا انتخاب شائقین فٹبال کی ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔قطر میں ہونے والے عالمی کپ کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے خلاف میچ میں برازیل کے کھلاڑی ریچارلیسن سیزر کے گول کو ٹورنامنٹ کا خوب صورت ترین گول قرار دیا گیا ہے۔فیفا نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر عوامی ووٹنگ کا اہتمام کیا تھا جس میں شائقین کو عالمی کپ کے دس منتخب گولوں میں سے بہترین گول کا چنا کرنا تھا۔