اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

برفباری،بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کوئٹہ(این این آئی)پنجاب کے میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند رکھے گئے، شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثر ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک بند رکھی گئی، موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم اور موٹر وے ایم 5 شیر شاہ

سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند رہی۔موٹر وے ایم1 اسلام آباد ٹول پلازہ 386 کلوتا مین پشاور ٹول پلازہ 498کلو تک شدیدی دھند کے سبب بند رہی۔دھند چھٹنے کے بعد موٹر ویز کو مرحلہ وار کھول دیاگیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر پروازیں بھی متاثر رہیں۔باکو، دمام، ابوظہبی اور استنبول سے لاہور آنے والی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہ ملی۔باکو، دمام، ابوظہبی اور استنبول سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد اتار لیا گیا۔لاہور سے دن بارہ بجے سے پہلے جانے والی پی آئی اے کی پروازیں لاہور کی بجائے اسلام آباد سے روانہ کی گئیں۔ مسقط، جدہ، دبئی اور ریاض جانے والی پروازیں بھی اسلام آباد منتقل کر دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق جدہ جانے والی پرواز پی کے 759، دبئی جانے والی پرواز پی کے 203، ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 اور مسقط جانے والی پی کے 229 اسلام آباد سے روانہ کی گئیں۔دوسری جانب سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا، بلوچستان کے کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والے مغربی سسٹم کے شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…