منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی،پی ایس ایل فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی بات پر نجم سیٹھی کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے فینز

اپنے شہر میں کرکٹ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پشاور اور خیبر پختونخواکے شہریوں نے ملک میں امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ پی سی بی کے ساتھ مل ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشش کی۔انشااللہ پی ایس ایل 9میں ہماری ٹیم ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے کرکٹرز ماضی کی طرح آرمی پبلک اسکول پشاور جاکر شہدا کو سلام بھی پیش کریں گے۔ہماری ٹیم بشمول ڈیرن سیمی اور دیگر غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل 2 کا فائنل کھیل کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ نے پشاور میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے منفی بیان دیا جس پر جاوید آفریدی نے پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب اور گورننگ کونسل میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔  نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی،پی ایس ایل فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی بات پر نجم سیٹھی کو سراہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…