پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ایک بار پھر استعفوں کے معاملے پر یوٹرن، درجنوں ارکان قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے جانے سے انکار کر دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کا ایک بار پھر استعفوں کے معاملے پر یوٹرن،درجنوں ارکان قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے جانے سے انکار کر دیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل عمران خان کو سترہ ارکان قومی اسمبلی کے نام بھی دیئے گئے تھے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پارٹی میں اندرونی اختلاف اسپیکر کے سامنے ارکان کے نہ پیش ہونے کی بڑی وجہ ہے ۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کا استعفوں کی منظوری کے لیے ارکان کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کے لیے دبائو ہے ۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو اکیس دسمبر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی ،قومی اسمبلی کامنگل کو اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوا تو تحریک انصاف آگ بگولہ ہو گئی ،بدھ کو صدر مملکت نے آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس جمعرات کے روز طلب کیا ،تحریک انصاف نے عہدیداروں نے دعویٰ کیا گزشتہ روز اجلاس میں استعفے دیئے جائیں گے ،رات گئے ارکان قومی اسمبلی کو گزشتہ روز کے اجلاس کی دعوتیں دی جاتی رہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تیس سے زائد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ، پارٹی ذرائعچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو ایک ایک کر استعفوں کی تصدیق کے لیے چیمبر میں طلب کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…