راولپنڈی(آئی این پی)پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں 4100روپے فی من تک پہنچ گئی،محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں2400ٹن اضافہ کردیا،فلورملز کو یومیہ 18600 ٹن کی بجائے 21 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق یومیہ سرکاری آٹا سپلائی میں 96 ہزار تھیلوں کا اضافہ ہوگا،پنجاب حکومت کو وفاق کی جانب سے فراہم کردہ امپورٹڈ گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہنچنا شروع کر دی،پہلے جہاز کے ذریعے 64 ہزار ٹن میں سے 32 ہزار ٹن گندم پنجاب میں پہنچ چکی ہے،گزشتہ روز تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم 4100 روپے فی من تک تھی،محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں2400ٹن اضافہ کردیا،فلورملز کو یومیہ 18600 ٹن کی بجائے 21 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔