منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا معاملہ۔۔۔ سارے کھلاڑی یک زبان ہو گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلش ٹیم سے مقابلے میں مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم جہاں تنقید کی زد میں رہی وہیں پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

اس حوالے سے شاہین آفریدی قومی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ برے وقت میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کیحمایت میں قومی ٹیم کے دو اہم پلیئرز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا۔ کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گرانڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔ دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…