منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر آئس لینڈ کرکٹ بھی طنز کرنے لگا

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مایوس کن کارکردگی پر آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے لگا۔انگلینڈ نے پنڈی اور ملتان کے بعد کراچی ٹیسٹ بھی جیت کر پاکستان کو پہلی بار ہوم گرائونڈ میں وائٹ واش کردیا جس کے باعث

ایک ایسا ملک آئس لینڈ جو کہ ابھی تک آئی سی سی کا رکن بھی نہیں ہے، پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑا رہا ہے۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے167رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے تیز رفتاری سے رنز بنانے پر آئس لینڈ کرکٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی آج کراچی سے اپنی فلائٹ بک کروا رکھی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر 0-3سے ہارنے کے لیے بھی تیار ہیں اور ہم 0.7نہیں بلکہ 7.0کی شرح سے رنز بنائیں گے۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے اور کراچی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…