منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ، خواجہ آصف کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے، اداروں کا آئینی دائرے میں کام کرنا عمران خان کو قبول نہیں ، عمران خان حکومت چلا نہیں سکے تو اس میں جنرل باجوہ کا کیا قصور،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں تباہی کی جسے ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ عمران خان نے کھیلا ،عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے اب ان کے پاؤں سے آہستہ آہستہ زمین کھسک رہی ہے اگلے 2 سے 3 روز میں تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔ عمران خان الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کو سہارا دیا وہ اس محسن کو بھی گالیاں دیتے ہیں، اگر آپ حکومت چلا نہیں سکے تو اس میں جنرل باجوہ کا کیا قصور ہے، جنرل باجوہ نے آپ کو ہر قدم پر سہارا دیا، آپ کو جب ضرورت ہوتی تھی وہ اسمبلی میں آتے تھے، جس نے آپ پر احسان کیا ہو اور آپ گالیاں نکالیں، اس سے گھٹیا بات ہونہیں سکتی۔توشہ خانہ میں مْرشد کی آڈیو میں ہر روز نیا انکشاف ہورہا ہے، انہوں نے وزیراعظم کی سرپرستی میں کیا گْل کھلائے اور کیا کاروبار کیے ہیں سب کو معلوم ہوچکا ہے،افسوسناک بات ہے کہ ایسے لوگ اعلیٰ ترین عہدوں پر پہنچ گئے جن کی کو ئی اقدار نہیں تھی عمران خان اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں اگر مرضی کے مطابق کام کریں تو ان کو پسند ہے، اسٹیبلشمنٹ غیر مشروط ساتھ دے تو دن رات وہ تعریف کرتے ہیں، اگر ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو گالیاں دیتا ہے، جن پر تکیہ کیا ہوا تھا ان کی اپنی بھی سیاست ہے،

تحفظات ہیں، انہوں نے کبھی ڈوبتے ہوئے لوگوں کا ساتھ نہیں دیا، یہ ان کی تاریخ ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ مصیب پاکستان کے گلے سے اتر گئی ہے، اگر عمران خان اقتدار میں مزید رہتے تو ملک بچ نہیں پاتا، ان کے دور اقتدار میں جو ملک کو زخم ملے

اس پر پی ڈی ایم آج بھی مرہم رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آج بھی چاہتے ہیں کہ یہ ملک ترقی نہ کرے، وہ چاہتے ہیں اگر وہ اقتدار میں نہیں ہیں تو ملک بھاڑ میں جائے اور غربت اور تباہی کا شکار ہوجائے لیکن ایسی صورت میں ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…