کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اسکیم 33میں گھر میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی14سالہ لڑکی کے اہل خانہ کو گورنرسندھ نے اپنی طرف سے گھر دینے کا وعدہ کیا ہے۔صفورہ چورنگی کے رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں پلمبر نے چند روز قبل چودہ سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہاکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اب عدالت کو فیصلہ کرنا ہے، بچی کے ساتھ ظلم ہوا، وہ ہر طرح سے خاندان کی مدد کریں گے۔گورنر سندھ سے گفتگو میں لڑکی کی والدہ نے کہاکہ جس گھر میں بیٹی کا قتل ہوا اس گھر میں کیسے رہیں؟ کوئی گھر بھی کرائے پر نہیں دے رہا جس پر گورنر سندھ نے لڑکی کی والدہ کو اگلے ہفتے گھر خرید کردینے کا وعدہ کیا۔
گورنر سندھ کا زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی 14سالہ بچی کی والدہ کو گھر دینے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































