منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کا ساتھ دینے والے پارٹی ایم پی ایز سے رابطہ کرلیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ساتھ دینے والے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے تیز کرلیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت میں ق لیگ کے 10 ایم پی ایز میں سے 6 کے ساتھ رابطے تیز کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کی قیادت براہ راست اور مختلف ذرائع سے رابطے کر رہی ہے اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی رابطوں میں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پرویزالٰہی کے ایم پی ایز سے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے 180 ووٹ ہیں، پرویزالٰہی کے ساتھی 6 ارکان صوبائی اسمبلی کے شامل ہونے سے متحدہ اپوزیشن کے 186 ارکان ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اسمبلی سے 21 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…