دوحہ ( این این آئی) ارجنٹینا کے کنگ لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال میں ملک کی نمائندگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔فرانس کو شکست دے کر ارجنٹینا کو 36سال بعد فٹبال کا عالمی چمپئن بنوانے والے میسی نے واضح کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں، اپنے ملک کی طرف سے بطور چمپئن کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔35سالہ میسی کے مطابق خواہش ہے کہ ایک چمپئن کھلاڑی کے طور پر ابھی چند مزید میچز میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز پائوں۔لیونل میسی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ کیریئر میں ہر ٹائٹل کا حصہ بنا ہوں اور یہ ورلڈ کپ ٹرافی تھی جو میرے پاس نہیں تھی، وہ بھی اب پانے میں سرخرو ہوا ہوں۔