تہران (این این آئی)ایرانی اداکار فریبرز عرب نیا نے ایرانی رہنما علی خامنہ ای کو خبردار کیا کہ وہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی قسمت اپنانے والا راستہ اختیار نہ کریں ۔ صدام حسین کو پھانسی سے قبل قید بھی کاٹنا پڑی تھی۔ فریبرز عرب نیا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سابق عراقی صدر کی گرفتاری کے بعد اپنے کپڑے خود دھوتے ہوئے تصویر پوسٹ کی۔ انہوں نے ساتھ لکھا “میں آپ کو اپنے ضمیر کی بات بتاں گا، آپ میرا مشورہ مانیں یا نہیں۔فریبرز عرب نیا کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ہفتہ کے روز ان کی ساتھی معروف اداکارہ اور حقوق نسواں کے لئے سرگرم کارکن ترانہ علی دوستی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ترانہ نے ایران میں جاری تین ماہ سے زائد سے جاری احتجاجی تحریک کی حمایت میں پوسٹیں کی تھیں۔