منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 بسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور (این این آئی)ضلع راجن پور کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔راجن پور انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ راجن پور میں شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ،خواتین اور بچوں سمیت 25افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا، زخمیوں کو شاہ والی اور تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کیا گیا ۔حکام کے مطابق حادثے میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جب کہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی کہ شدید دھند کے باعث دونوں آپس میں ٹکرا گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں شیر علی، محمد عمران، حاجی رفیق،کفایت اللہ، نادر بھٹو ،کاشف علی اور غلام شبیر شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجیکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے قریبی ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا کی تلاش اور میتوں کی منتقلی کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…