ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نازیہ حسن کے شوہر کا زوہیب حسن کیخلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر

datetime 19  دسمبر‬‮  2022 |

لندن (آئی این پی) برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے

بھائی زوہیب حسن کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی اور انہیں نفرت انگیزی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے ہمشیرا کی 22 ویں برسی کے موقع پر اپنے بہنوئی پر نازیہ کی موت سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے جبکہ زوہیب حسن نے نازیہ کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا تاہم گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ کئی مرتبہ اہلیہ کے بھائی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…