لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے دسمبر میں کم بارشیں ہوں گی،دسمبر میں ہونے والی بارشیں اب آئندہ ماہ ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے جنوری میں بھی سردیوں میں کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں اور دسمبر کی بارشیں اب جنوری میں ہوں گی اور دسمبر کے آخری ہفتے میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔