منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بیٹی کا آشنا کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی )مصر میں پبلک پراسیکیوشن آفس نے آشنا کے ساتھ مل کرایک لڑکی کا اپنے ماں کے وحشیانہ قتل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب لڑکی کو اس کی ماں نے ایک پڑوسی لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔

یہ لڑکا اس سے عمر میں کئی سال چھوٹا تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کی مدد سے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد بیٹی نے اس کی موت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی لاش پر کھولتا ہوا پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا، جبکہ قاتل نے لاش کو اندر چھپانے کے لیے ایک بڑے بیگ کا استعمال کیا۔ وہ مل کر اس سے جان چھڑانے کی منصوبہ بندی کرتے رہے تاکہ ان پر قتل کا الزام عاید نہ ہوسکے۔تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب ماں اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہوئی تو انہوں نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکے نے لڑکی کی ماں کو کلمہ پڑھنے کو کہا اور طنزیہ انداز میں بولا کہ “تم نے ہمارا وقت ضائع کیا۔ پھر اسے ایک مہلک ضرب سے لگائی جس وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔پبلک پراسیکیوشن نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے فرانزک کے بعد لڑکی اور لڑکے کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر حراست میں لے لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ جرم بور فواد کے علاقے نیو فیروز میں گھر میں پیش آیا تھا جہاں بور فواد جنرل ہسپتال میں لیبر سپروائزر کے طور پر کام کرنے والی 42 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…