منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فیروز خان اور شنیرا اکرم کے درمیان سوشل میڈیا جنگ شدت اختیار کرگئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکار فیروز خان نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی تنقید پر سخت جواب دیا ہے۔شنیرا اکرم نے گزشتہ روز بیٹے کو گود میں بٹھا کر ڈائیونگ کرنے پر فیروز خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ

تمہارا بچہ کھلونا نہیں ہے، تم اس کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہو۔فیروز خان اس تنقید پر چپ نہ رہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر جوابی پوسٹ ڈالی ہے۔اداکار نے ایک رشین فائٹر کی وڈیو شیئر کی ہے جو ایک ریچھ سے فائٹ کررہا ہے، انہوں نے ساتھ کیپشن میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے اس فائٹر نے آپ کی یا اپنے والد کی بات نہیں سنی ورنہ اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا۔ایک اور پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ میں ڈرائیونگ اور سیفٹی کے معاملات کو آپ سے بہتر سمجھتا ہوں، اور میں پروفیشل کار ریسنگ کا دو سال سے حصہ ہوں۔انہوں نے شنیرا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرا کام کرنے دیں، آپ کو سن کر اگنور کردیا گیا ہے۔فیروز خان کا جواب دیکھ کر شنیرا نے جواب دیا کہ میری اداکار سے درخواست ہے کہ وہ مجھے جانوروں پر مظالم کی وڈیوز مت بھیجیں اور مجھے نہیں سمجھ آیا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔اداکار نے ایک مرتبہ پھر شنیرا کو آڑے ہاتھوں لیتیہوئے جواب دیا کہ آپ اس کو کبھی سمجھ نہیں سکتی ہیں، میں نے وسیم بھائی سے درخواست کی ہے کہ وہ آپ کو اس کا ترجمہ کرکے دیں، اس چیز کو سمجھنے کیلئے طاقت چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…