دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول کئے، جس پر انہیں اضافی وقت دیاگیا، پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو گول کرکے برتری حاصل کر رکھی تھی، ارجنٹینا کی جانب سے ایک گول لیونل میسی اور دوسرا ڈی ماریہ نے کیا۔دوسری ہاف میں فرانس کے ایمباپے دو منٹ میں دو گول کرکے ارجنٹینا کی برتری ختم کر دی، دیے گئے اضافی وقت میں میسی نے گول کرکے ارجنٹینا کو تین دو سے برتری دلا دی۔ اس کے بعد فرانس کے ایمباپے نے تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کی برتری ختم کر دی۔