بی جے پی رہنما کا پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کوقتل کرنے پر 2کروڑ روپے انعام کا اعلان

18  دسمبر‬‮  2022

لکھنو(این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے خلاف ملک گیر احتجاج کیاتو ریاست اتر پردیش میں پارٹی کے ایک رہنما نے پاکستانی وزیر خارجہ کوقتل کرنے پردوکروڑ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق

بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں ایک پریس بریفنگ میں کہا تھاکہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی ابھی زندہ ہے اوروہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ آر ایس ایس سے وابستہ ہیں جو ہٹلر سے متاثرہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ) آر ایس ایس (گاندھی کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی ہے بلکہ ان کے قاتل کو اپناہیرو مانتی ہے۔ وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی حکام کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندوتنظیم بی جے پی میں شدید غصہ پایاجاتاہے۔ضلع باغپت میں پنچایت کے رکن منوپال بنسل نے باغپت میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ”جو اس منتری بلاول بھٹو کا سردھڑ سے الگ کرے گامیں اسے 2کروڑ کا انعام میں دونگا“۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے خلاف ملک گیر احتجاج کیاتو ریاست اتر پردیش میں پارٹی کے ایک رہنما نے پاکستانی وزیر خارجہ کوقتل کرنے پردوکروڑ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…