کراچی (این این آئی) انگلش بیٹرہیری بروک نے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے انگلینڈ کا 125 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر ہیری روک ابتدائی 6 اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے انگلش بیٹر بن گئے۔کمار رنجیت سنجی نے 1897میں ابتدائی 6 اننگز میں 418 رنز کیے تھے تاہم ہیری بروک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی 5 اننگز میں اب تک 465 رنز اسکور کر چکے ہیں، ہیری بروک نے کراچی ٹیسٹ میں 50 واں رن لیکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔مجموعی طور پر ابتدائی 6 اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کے ونود کامبلی کے پاس ہے جنہوں نے ابتدائی 6 ٹیسٹ اننگز میں 669 رنز اسکور کیے تھے۔