منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان ، ن لیگ نے پلان اے بی سی تیار کر لیا ،

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر کیا مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں ،عمران خان تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیںآئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا

جبکہ باقی وزرائے اعظم کو غیر آئینی طورپر اقتدار سے نیچے اتاراگیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آج عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگئی ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے ،2018ء میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور خوشحال تھا لیکن الیکشن چوری کرکے عمران خان کو دیا تو یہاں تباہی نے ڈیرے ڈال لئے،عمران خان کا ویژن سونامی رہا جو تباہ و بربادی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے اقدام میں جو بھی آئینی و قانونی حق ہے اسے استعمال کریں گے،اگر اسمبلی ٹوٹ گئی تو پنجاب میں الیکشن ہوگا ،وفاق میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،عمران خان گھر بیٹھیں گے اور پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ کر جلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلان اے بی سی تیار ہے سرپرائز دیں گے ، تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی اور تحریک اعتماد بھی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…