منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایران نے مظاہروں کی حمایت پر اداکارہ ترانہ علی دوستی کو گرفتارکرلیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ایران میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترانہ علی دوستی پر غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔38 سالہ ایرانی اداکارہ ترانہ علی نے سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر

پوسٹ کر کے ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے 8 دسمبر کو احتجاج میں شریک نوجوان کو پھانسی دینے کے روز سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب اداکارہ کا انسٹا گرام اکائونٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ‘دی سیلز مین’ کو 2017ء میں آسکر ایوارڈ ملا تھا جس میں ترانہ علی دوستی نے مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے بعد وہ بہت زیادہ مشہور بھی ہو گئی تھیں۔واضح رہے کہ 2006ء میں سابق ایرانی صدر احمدی نڑاد کے دورِ حکومت میں بنائی گئی اخلاقی پولیس نے رواں سال ماہِ سمتبر میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کو سر نہ ڈھانپنے پر حراست میں لیا تھا۔مہسا امینی 16 ستمبر کو دوران حراست مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی، جس کی ہلاکت کے خلاف ایران میں 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔مظاہروں کے آغاز کے بعد سے اب تک کم از کم 14 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…