لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی تصویر پر جوتے مارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطاب گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی تھی
جس میں ایک شخس سابق آرمی چیف کی تصویر پر جوتے برساتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ حکام نے اس شخص کی شناخت کرکے کامیابی کے ساتھ اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا ہے اور اب اس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔قاسم علی نامی یہ شخص گوجرانوالہ کے علاقے سادھوکی کا رہائشی ہے جس نے اپنی حرکت پر جنرل (ر) باجوہ اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا جس سے ملک کے اداروں کی بدنامی ہو۔ قاسم علی نامی شخص نے اپنی نئی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بہکاوے میں آگیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سے بہت سے پی ٹی آئی کارکن اپنے کئے پر ندامت کا اظہار کرچکے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ملک دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی ، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر پر گالیاں لکھ کر جوتے مارنے والا سادھوکی کا رہائشی پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن قاسم علی گرفتار pic.twitter.com/HpAG6BM1PS
— Mirza Faisal Manzoor (@RanchorlineT) December 17, 2022