سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی میں مقامی صحافی پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے ، واقعہ گذشتہ رات پیش آیا،کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ڈی پی او فیصل کامران نے کہا کہ زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔زخمی صحافی نصیر گھمن نے کہا کہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد ان پر حملہ ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے افسران کیخلاف انکوائری جاری ہے۔