پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں تیار کردہ ایک لاکھ 20 ہزار موبائل فون برآمد

datetime 17  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے اندر مقامی سطح پر تیار کیے گئے ایک لاکھ 20 ہزار موبائل فونز کو برآمد کیا اور مستقبل میں فونز کی برآمد بڑھنے کا امکان ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقامی سطح پر تیار کیے موبائل فونز کو

براعظم افریقہ کے مختلف ممالک بھیجا گیا۔بیان کے مطابق برآمد کیے گئے موبائل فونز کو پاکستانی کمپنی انو وی ٹیلی کام نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے برانڈ ’سیگو‘ کے نام سے تیار کیا تھا۔رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ اپریل 2021 میں کام شروع کرنے والی کمپنی انو وی نے ایک سال میں ایک لاکھ 20 ہزار موبائل بیرون ممالک بھجوائے تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کمپنی نے بیرون ممالک بھجوائے گئے تمام موبائلز اسمارٹ بنائے تھے یا وہ ہینڈ سیٹ تھے۔انو وی ٹیلی کام نے بیرون ممالک کے موبائل برانڈز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے گزشتہ سال اپریل میں کام شروع کیا تھا اور اسے پی ٹی اے نے سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔انو وی ٹیلی کام کے علاوہ ملک میں دیگر کمپنیاں بھی مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کر رہی ہیں، تاہم دیگر کمپنیوں کی جانب سے تیار کیے جانے والے فونز ملک میں ہی فروخت کیے جاتے ہیں۔مقامی سطح پر ٹو جی ٹیکنالوجی کے علاوہ فور جی ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ موبائل کی تیاری بھی ہوتی ہے، تاہم اس کے لیے خام مال دوسرے ممالک سے منگوایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…