لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے مسلم لیگ نے منصوبہ بنالیا، مسلم لیگ( ن) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا ئے گی ۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ارکان سے دستخط کروا لیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف 36 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا قوی امکان ہے اور ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔