جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

پرویز الہی کی ساری تگ و دو وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ، خاندان کے بھی دو حصے کر دیئے ،چوہدری سالک حسین پھٹ پڑے

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)رہنماء مسلم لیگ (ق)و وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پرویز الٰہی سے جان چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنا سوچ رہے ہیں، اسمبلیاں کوئی نہیں توڑ رہا ہے سب وقت ضائع کر رہے ہیں ، پرویز الٰہی اپنی اپنی کرسی بچانے کی کوشش میں ہیں کو اگلے انتخابات کے لئے ان کے پاس کوئی جگہ آجائے ۔

چوہدری سالک حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو بچانے کیے لیے ہماری کوئی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت میں موجودہ لوگ خود اسمبلی توڑنا نہیں چاہ رہے ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی روز زمان پارک جا رہے ہیں اور عمران خان کو اسمبلی توڑنے سے روک رہے ہیں ان کی ساری تگ و دو وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے ہے جس کے لئے انہوں نے خاندان کے بھی دو حصے کر دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز الٰہی سے جان چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنا سوچ رہے ہیں ۔ دوسری جانب پرویز الٰہی اپنی اپنی کرسی بچانے کی کوشش میں ہیں کو اگلے انتخابات کے لئے ان کے پاس کوئی جگہ آجائے ۔ تحریک انصاف اور چوہدری پرویزالٰہی کے اتحاد میں پہلے دن سے مشکلات نظر آرہی تھی آج بھی دونوں کو ایک دوسرے پر کوئی اعتماد نظر نہیں آتا ہے ۔ چوہدری سالک نے کہا کہ پرویز الٰہی کی جانب سے دوبارہ ساتھ دینے کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں اگر بات ہوئی بھی تو پہلے انہیں ماضی کی گئیں غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں جتنی منافقت دیکھی ہے اس سے میرا دل دکھتا ہے کوئی کسی کو گارنٹی نہیں دے سکتا ہے الیکشن پر ہی تمام فیصلے ہوتے ہیں ۔ چوہدری سالک نے کہا کہ موجودہ حکومت وقت پر عام انتخابات کرائے گی اور عوام کو اگلے سال فروری مارچ میں بڑا ریلیف ملے گا ۔ تیل سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گی جب کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر جا رہی ہے ۔

چوہدری سالک نے کہا کہ مونس الٰہی نے ہم سے کبھی رابطہ نہیں کیا البتہ ہمارے گھر میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو بلا کر کہتے رہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دیں ۔ ہم انہیں وزارت دینگے ان کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر اینگے ۔ چوہدری مونس الٰہی ان باتوں کا جواب دیں کہ وہ کیوں ہمارے گھر میں پی ٹی آئی کے وزراء کو بلا کر عمران خان کا ساتھ نہ دینے کا کہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی وزارت اعلیٰ کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔ لیکن ہم نے ہمیشہ خاندان کو یکجارکھنے کی کوشش کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…