پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایل سی نہ کھولی تو اسٹیل سریا 2 لاکھ 35 ہزار روپے ٹن ہوجائیگا، اسٹیل انڈسٹری نے خبردار کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسکریپ کے ایل سی نہ کھولے گئے تو آئندہ ماہ پاکستان میں اسٹیل کی قیمت میں 35 ہزار روپے ٹن تک کا اضافہ ہوگا۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق یہ بات پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز خالد جاوید خان جو سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا

ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرا رہے ہیں نے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوںنے کہا کہ اتحادی حکومت کے آنے کے بعد سے سریا اور سٹیل کی قیمت دو لاکھ 35 ہزار روپے سے کم ہوکر دو لاکھ 5 ہزار روپے ٹن تک نیچے آگئی ہے لیکن اب کمرشل بینک سکریپ کی درآمد سے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں لیت و لعل سے کام لینے لگے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد سے اپیل کی کہ انڈسٹری اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ ملک میں چند ہفتوں مہینوں سے ڈالر کی کمی ہے مگر ان کی استدعا ہے کہ اگر پاکستان سٹیل انڈسٹری کے خام مال (سکریپ) کی درآمد کے ایل سی فوری نہ کھولے گئے تو خام مال کی آمد اور اس سے سٹیل اور سریا تیار کرکے مارکیٹ میں پہنچنے کیلئے کم وبیش ایک مہینہ درکار ہے حکومت کو فوری طور پر سٹیل انڈسٹری کے خام مال کی درآمد کی ایل سی کھولنے کا حکم دینا چاہئے چونکہ اگر خام مال ہی نہیں آئے گا تو کراچی اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور دوسرے شہروں میں سٹیل اور سریا بننے بند ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…