جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اول اینٹ کا ریٹ 13ہزار روپے فی ہزار مقرر

datetime 16  دسمبر‬‮  2022 |

فیصل آباد( آن لائن )کوئلہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جبکہ اینٹوں کی سیل نہ ہونے اور ریٹ میں مسلسل کمی کے باعث نڑوالا روڈ سیکٹر کے تمام بھٹے 31دسمبر سے غیر معینہ مدت تک بند کر دیئے جائیں گے جبکہ اول اینٹ کا ریٹ بھی 13ہزار روپے فی ہزار مقرر کر دیا گیا ہے

اس سلسلہ میں بھٹہ مالکان کے ترجمان کاکہناہے کہ اینٹوں کی سیل نہ ہونے کی وجہ سے ریٹ اس قدر گر چکا ہے کہ مالکان ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔لیبر کے ریٹ،مٹی کا خرچ، اینٹوں کی پکائی دو گنا بڑھ گئی ہے ۔موجودہ ریٹ میں اینٹوں کی لاگت پوری نہیں ہو رہی ۔بھٹہ مالکان مقروض جبکہ کاروبار دیوالیہ ہونے کے قریب ہے پورے ضلع کے بھٹہ مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ کاروبار کو بچایا جائے اور اینٹوں کی قیمت کم از کم 15ہزار روپے مقرر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹے کا کاروبار تاریخ کے بد ترین مندے کا شکار ہے ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہین کہ بھٹے کے کاروبار سے تمام قسم کے ٹیکسز ختم کئے جائیں اگر کاروبار نہ رہا تو مالکان ٹیکسز کہاں سے دیں گے اس کے علاوہ کوئلہ کی قیمت کم کر کے اسے فکس کیا جائے تاکہ کوئلہ مافیا از خود اس میں اضافہ نہ کر سکے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…