جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جوہر ٹائون بم دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی نے گرفتار کیے،رانا ثنا اللہ یا اسلام آباد کا کوئی تعلق واسطہ نہیں،سربراہ سی ٹی ڈی پنجاب نے واضح کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود نے واضح کیا ہے کہ جوہر ٹائون بم دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی نے گرفتار کیے،رانا ثنا اللہ یا اسلام آباد کا کوئی تعلق واسطہ نہیں،بم دھماکے کیس کو ڈیڑھ سال پہلے ہی ورک آئوٹ کرلیاگیا تھا ،بھارت کے ایجنٹ تک پہنچنے،ان کی شناخت اورریڈ وارنٹ میں وقت لگا۔

دہشت گردی میں بھارت اور را کے ڈائریکٹ ایجنٹ پوری طرح ملوث ہیںاور اس کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔انہوں نے جوہر ٹائون بم دھماکے کے حوالے سے اپنے اہم ویڈیوبیان میں کہا کہ جوہر ٹائون بم دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی نے گرفتار کیے،رانا ثنا اللہ یا اسلام آباد کا کوئی تعلق واسطہ نہیں۔جو ہر ٹائون بم دھماکے کا کیس سی ٹی ڈی پنجاب میں درج ہوا اوراس کی تفتیش بھی سی ٹی ڈی نے کی، جو ہر ٹائون بم دھماکے کی تفتیش میں سپورٹ کرنے پر حکومت پنجاب اوروزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا شکریہ اد ا کرتا ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت اوررہنمائی قدم بہ قدم ہمارے ساتھ رہی۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی جوہر ٹائون بم دھماکہ کیس میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جب میں نے انہیں پہلی دفعہ بریف کیا تو ہر ملاقات پر مجھ سے پیش رفت کے بارے میں دریافت کرتے تھے، ہر ہفتے کسی نہ کسی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب جوہر ٹائون بم دھماکہ کیس کے بارے میں ضرور دریافت کرتے۔

وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے مکمل سپورٹ اور وسائل مہیا کیے۔عمران محمود نے کہا کہ وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی سپورٹ سے سی ٹی ڈی پورے پاکستان کی صف اول کی انٹیلی جنس ایجنسی بن چکی ہے، میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی ،آئی جی پنجاب اورحکومت پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جوہر ٹائون بم دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں،پنجاب بالخصوص لاہور میں دہشت گردی میں دھماکے میں بھارت اور را کے ڈائریکٹ ایجنٹ پوری طرح ملوث ہیں ، اس سے پہلے ایسے ٹھوس ثبوت ہمارے ہاتھ نہیں لگے تھے،وزارت خارجہ نے بھارت کے دہشت گردی کے ملوث ہونے کے ڈوزئیرسفارتکاروں اوراقوام متحدہ کو پیش کیے ہیں۔

ہم نے دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔عمران محمود نے کہا کہ جوہر ٹائون بم دھماکے کیس کو ڈیڑھ سال پہلے ہی ورک آئوٹ کرلیاگیا تھا ،بھارت کے ایجنٹ تک پہنچنے،ان کی شناخت اورریڈ وارنٹ میں وقت لگا، جو ہر ٹائون بم دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت حاصل کرتے ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرا۔جیسے ہی بھارت ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملے،ہم نے کیس دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…