لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ پر شرطیں لگ گئیں۔ عمران خان 17دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کریں گے۔ سیاسی منچلوں نے کئی روز گزرنے کے باوجود پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سامنے نہ آنے اور عمران خان کی جانب سے اب 17دسمبر کو اعلان کرنے پر شرطیں لگا لی ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ عمران خان دسمبر میںہی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ دیں گے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ دسمبر کی تاریخ نہیں دی جائے گی بلکہ سیاسی حربے کے طور پر تاریخ کا اعلان تو کر دیا جائے گا لیکن یہ دسمبر کی تاریخ نہیں ہو گی ۔