منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بابر کو چاہیے ٹیسٹ میں رضوان کو آرام دے کر سرفراز کو کھلائے،محمد حفیظ کا مشورہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کو تجویز پیش کی ہے کہ انہیں ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز احمد کو موقع دینا چاہیے۔ایک انٹرویومیں محمد حفیظ نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی تکنیک کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شاندار پلاننگ کے ساتھ

میدان میں اترے اور کامیاب بھی رہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ہم یہ ہی غلطی کر رہے ہیں، انہیں مسلسل کھلا رہے ہیں ہمیں چاہیے مسلسل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دیں اور دوسرے آپشنز پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کامران اکمل کے کیس میں یہی غلطی ہوئی، انہیں تینوں فارمیٹ پر بغیر آرام کے کھلایا گیا جس نے انہیں نقصان پہنچایا۔حفیظ نے کہاکہ سرفراز گزشتہ تین سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں تاہم انہیں کھلایا نہیں جاتا، انہیں کئی جگہوں پر کھلایا جاسکتا ہے، اب بھی یہ لگ رہا ہے کہ پی سی بی یا بابر کو سوچنا چاہیے اگر رضوان کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی اچھی نہیں ہو رہی تو انہیں بریک دے کر سرفراز یا کسی اور آپشن پر غور کریں۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو سعود شکیل اور ابرار احمد کے طور پر شاندار کھلاڑی ملے، ورلڈ کپ سے قبل جب انگلینڈ نے وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جب ابرار کو کھلانا چاہیے تھا تاکہ اسے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر اپنا کھیل پیش کرنے کا موقع ملتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…