دوحہ ( این این آئی) ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔لیونل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 25 میچ کھیل لیے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاس کے پاس تھا۔دوسری جانب لیونل میسی نے جو ریکارڈ برابر کیا ان کے پاس اتوار کو اسے توڑنے کا موقع بھی ہوگا۔ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے (جمعرات ) رات 12بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز فائنل میں ارجنٹینا سے مدمقابل ہوگی۔اس کے علاوہ لیونل میسی ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے لیے 11گول کرنے والے پہلے پلیئر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے سابق کھلاڑی بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑا ہے۔فٹبال ورلڈ کے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف ارجنٹینا کے 2 گول جولین ایلوریز اور 1 گول میسی نے اسکور کیا تھا۔
میسی نے ورلڈکپ میں ایک اور ریکارڈ برابر کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ















































