ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے ڈالر کے حوالے سے پاکستان سے ایک اور مطالبہ کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ایک انٹرویومیں ایسٹر پیریز نے کہا کہ پاکستان سے جائزیکے لیے بات چیت مثبت چل رہی ہے جس دوران پاکستان سے معاشی آؤٹ لک

کے ازسرنو جائزے پر تبادلہ خیال ہوا ہے، سیلاب کے بعدپاکستان کے معاشی آؤٹ لک کاازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمارکا ازسرنوتعین کرناہوگا، مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا، پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ایسٹر پیریز نے کہاکہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزکے تحت طے شدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان سے بات چیت مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیزپربات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اوربیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کوملحوظ خاطررکھنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…