منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شعیب ملک نے کن دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا؟

datetime 12  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن) شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری رائے میں کراچی ٹیسٹ میں سرفراز اور شان مسعود کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اپنے ساتھ ٹیم میں کافی تجربہ لے کر آئیں گے جبکہ شان مسعود بیٹنگ لائن کو مزید استحکام بخشیں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ

ہماری ٹیم کراچی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، دوسری جانب سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور شان مسعود کو موقع ملنا چاہیئے۔ محمد رضوان احمد کو آرام کی ضرورت ہے۔ نجی چینل سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ محمد رضوان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کسی اور کو موقع دیں۔ رضوان کو آرام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رضوان بطور اوپنر اپنا کردار چاہتے ہیں۔ ان ہی کی خواہش پر انگلینڈ کے خلاف اوپن کرائی گئی۔ کراچی میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود کو موقع ملنا چاہیئے۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کو بھی انگلینڈ کے خلاف موقع ملنا چاہیئے۔ شاہد ا?فریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواڈ میں شامل تمام ہی کھلاڑی مضبوط ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی انہیں صیح جگہ استعمال کرے۔ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہا، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے، اچھا پرفارم کر نے پر قومی ٹیم میں واپس آنے کا چانس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی کا سوال بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے کیا جائے۔ شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی پر فارمنس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا نام ہے۔ کپتان کو باہر کے لوگوں سے مشورہ لینے کے بجائے ٹیم میں موجود کھلاڑیوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہیئے جس پر ہم اسٹینڈ نہ کر سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…