نارووال (این این آئی) لیسر کلاں کے قریبی گاؤں کا رہائشی محنت کش خاورآنکھوں میں دلہن لینے کا خواب سجائے سج دھج کر بارات لے کر ظفروال آیا تو دلہن کے گھر کا دروازہ بند تھا،کافی انتظار کے بعد جب دروازہ کھلا تو دلہن کی والدہ نے شادی سے صاف انکار کر دیا جس پر کافی بحث و تکرار کے بعد دلہا اور باراتی مایوس ہو کر واپس چلے گئے اوردلہا مالا پہنے بارات کے ہمراہ فریاد لے کر تھانہ ظفروال پہنچ گیا اور داد رسی کے لیے درخواست دے دی جس میں دلہا کے بھائی نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے ساتھ فراڈ ہوا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔دلہن کی والدہ کا موقف ہے کہ ہمیں صبح ہی علم ہوا کہ دلہا گونگا ہے جس وجہ سے لڑکی نے انکار کر دیا ہے۔