جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

حکمران اتحاد کا عمران خان کی سیاسی حکمت عملی کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے پر اتفاق

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکمران اتحاد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی حکمت عملی کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پربات چیت ،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی حکمت عملی پر ہر سطح پر مقابلے کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،وزیراعظم ہاوس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان میں ون آن ون ہونے والی ملاقات میں ملکی کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ قومی حکومت معاشی امور پر مکمل توجہ دے رہی ہے،جلد قوم کو ریلیف دیں گے۔دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ عمران خان کی کسی دھمکی کا اثر نہیں لیں گے اسمبلیاں توڑنے والا پہلے اپنے اندرونی خلفشار کو سنبھالے۔قبل از وقت الیکشن ہوں گے نہ کوئی دباؤ قبول کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بھی جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…