پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

معرکہ حق میں شکست ،بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آگئی

datetime 28  اگست‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کے ہاتھوں معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ گئی۔بھارت کی جنگی حکمت عملی پر پاکستان سے شکست کے بعد اندرونی اختلافات شدید تر ہوتے جا رہے ہیں اور تھیٹرائزیشن کے نام پر تینوں بھارتی افواج کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہو گئی ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے تھیٹرائزیشن منصوبے کو جلد بازی میں نافذ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

بھارتی ایئر چیف کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر چیز میں خلل ڈالتے ہوئے ایک نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے۔بھارتی ایئرچیف کے مطابق بھارت کو تھیٹر ائزیشن کے لیے کسی دوسرے ملک سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ ہر ایک چیز کی اپنی ضرورت ہوتی ہے ، ضرورت کے بغیر گئے تو ہم غلط ہو جائیں گے ۔ ذاتی طور پر سمجھتاہوں کہ دہلی میں مشترکہ منصوبہ بندی اور رابطہ کاری مرکز کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر ائزیشن کے نفاذ کے لیے ہمیں کسی دبا میں نہیں آنا چاہیے ۔ محسوس کرتا ہوں کہ اعلی سطح پر مشترکہ منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔مودی سرکار کے متنازع تھیٹرائزیشن منصوبے نے بھارتی فوج میں نئے تضادات پیدا کردیے ہیں۔ بی جے پی کی سیاسی مداخلت نے بھارتی افواج کو پیشہ ورانہ بنیادوں سے محروم کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…