ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرا گووندا صرف میرا ہے، کوئی الگ نہیں کر سکتا، سنیتا آہوجا

datetime 28  اگست‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر گووندا کو کبھی نہیں چھوڑیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے مشکلات کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔متعدد رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ سنیتا نے طلاق کیلیے درخواست دائر کی ہے، جوڑے نے آج مذہبی رسومات منانے کے لیے اکٹھے نظر آ کر ان افواہوں کی تردید کر دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ گووندا ہمیشہ میرے شوہر رہیں گے اور کوئی بھی ہمارا یہ رشتہ نہیں توڑ سکتا، آج ہم اتنے قریب ہیں، اگر کچھ ہوا ہوتا تو کیا ہم اتنے نزدیک ہوتے؟ ہمارے درمیان دوریاں ہوتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ہم دونوں کو الگ نہیں کر سکتا، کوئی بھی آ جائے، ہمیں الگ نہیں کر سکتا، ایک فلم تھی میرا پتی صرف میرا ہے، بالکل اسی طرح میرا گووندا صرف میرا ہے اور کسی کا نہیں، جب تک ہم خود کچھ نہ کہیں، تب تک آپ لوگ پلیز اس معاملے پر کچھ نہ بولیں۔مذہبی تقریب کے دوران سنیتا نے جامنی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی، جبکہ گووندا سرخ کرتا پہنے ہوئے تھے، ان کے بیٹے یش وردھن آہوجا کو بھی تقریبات میں دیکھا گیا، اس موقع پر گووندا اور سنیتا نے اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع پاپارازیوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی۔کچھ دن پہلے گووندا کے منیجر ششی سنہا نے طلاق کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پرانی اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ سنیتا اور گووندا ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہوں نے 1989 میں اپنی بیٹی ٹینا آہوجا کی پیدائش تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا۔جوڑے کے ہاں تقریبا ایک دہائی بعد 1997 میں دوسرے بچے بیٹے یش وردھن کی پیدائش ہوئی تھی۔ٹینا پہلے ہی اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کر چکی ہیں، جبکہ یش وردھن سائی راجیش کی اب تک بے نام فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…