اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار کے جنگی جنون پر کاری ضرب ثابت ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے جنگی جنون کو معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مل چکی ہے، جس می ں فتحـ1 اور فتحـ2 میزائلوں سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔پاک فوج نے بھارتی فوج کے مذموم جنگی عزائم خاک میں ملا دیے۔ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو متعدد دفاعی تنصیبات پر نشانہ بنا کر بھاری نقصان پہنچایا۔مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیش نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔
دفاعی صلاحیت میں اضافے اور دشمن کو ہر سمت سے وار کرنے کے لیے نئی راکٹ فورس کا قیام کیا جا رہاہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی راکٹ فورس کے قیام کا اعلان کیا۔ پاکستان نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ قائم کر کے اپنی دفاعی حکمت عملی میں انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ یہ کمانڈ پاکستان کو ‘کویڈ پرو کو پلس’ حکمتِ عملی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کی صلاحیت فراہم کرے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی فورس بھارت کے خلاف پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دے گی،یہ فورس بھارت کے جارحانہ رویے اور میزائل جنون کے توڑ کے لیے ناگزیر قرار دی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق آر ایف سی وقتی قدم نہیں بلکہ پاکستان کی دیرپا دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ فورس پاکستان کو بھارت کے خلاف روایتی سطح پر گہرے اور درست حملے کرنے کی طاقت دے گی۔پاکستان کی نئی راکٹ فورس مودی سرکار کی جنگی جنونیت کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب ہے۔ مودی سرکار کی میزائل دوڑ کا جواب پاکستان نے بروقت اور فیصلہ کن قوت سے دے دیا ہے۔