ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

علاقہ مکینوں نے گوگل میپس کی ٹیم کو چور سمجھ کر پٹائی کر دی

datetime 29  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں گوگل میپس کی سروے ٹیم کو مقامی لوگوں نے چور سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم رات کے وقت کیمرہ نصب گاڑی کے ذریعے علاقے کا سروے کر رہی تھی۔ رہائشیوں نے مشتبہ سرگرمی دیکھ کر گاڑی کو گھیر لیا اور ٹیم پر حملہ کر دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، جن میں چور عموماً گاڑیوں پر آ کر واردات کرتے ہیں۔ 28 اگست کو پیش آنے والے اس واقعے سے قبل سروے ٹیم نے مقامی پولیس یا رہائشیوں کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی، جس کے باعث شبہ پیدا ہوا۔

گوگل میپس ٹیم کے انچارج سندیپ کے مطابق یہ واقعہ مکمل طور پر غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے پاس مرکزی اور ریاستی حکومت کے جاری کردہ اجازت نامے موجود تھے، لیکن اگر مقامی لوگ ہمارے دستاویزات دیکھ لیتے تو یہ مسئلہ پیدا نہ ہوتا۔پولیس افسر کرشن کانت یادو نے بتایا کہ ٹیم نے سروے سے پہلے مقامی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ دیہی یا نیم شہری علاقوں میں سروے کے دوران مقامی پولیس یا گاؤں کے سربراہ کو پیشگی اطلاع دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…