جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل کرنے کا اعلان

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ اسمبلیوں کو توڑنا طے ہے اور دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو وہاں پہنچا دیا گیا جہاں سے فوری الیکشن ہی ریسکیو کر سکے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال اور اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کے بعد الیکشن کرا ئوملک بچا تحریک کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اوراس کے دائرہ کار کووسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری،عمران اسماعیل، تیمور جھگڑا، شفقت محمود، سبطین خان، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم، بابر اعوان، شیریں مزاری، سیف اللہ نیازی،عامر کیانی، فرخ حبیب، ڈاکٹر نوشین حامد، عثمان بزدار، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر ارسلان، بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر شریک ہوئے ۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…