اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا عمران خان کو 3 ماہ بعد اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ، جانتے ہیں آگے سے کپتان نے کیا جواب دیا؟

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں 3 ماہ بعد تحلیل کی جائیںجبکہ عمران خان اپنے موقف پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقاتیں کیں جس کا اندرونی احوال سامنے آیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ملاقات میں فواد چوہدری سے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی تکمیل کے لیے 3 ماہ درکار ہیں۔ہماری طرف سے اسمبلیاں توڑنے سے انکار نہیں چاہیے کل توڑ دیں لیکن اس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے اور وہ ادھورے رہ جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر تین ماہ بعد اسمبلی توڑی جائے تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پیغام اپنے پارٹی چیئرمین کو پہنچایا تو عمران خان نے کہا کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اسی موقف پر قائم ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل فوری انتخابات ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…